’’ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ 2019کا الیکشن آخری ہے ۔ ایک مرتبہ آپ مودی جی کوووٹ دیں گے ‘ وہ تمام عمر کے لئے وزیراعظم بنیں رہیں گے‘‘
نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر ارویندر کجریوال نے اتوار کے روز کہاکہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو یہاں پر ملک میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا اور دستور میں ترمیم کے لئے طویل مدت کے لئے نریندر مودی کو وزیراعظم بنادیاجائے گا۔کجریوال نے کہاکہ ’’ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں ‘ میں یقین دلاتاہوں کہ کوئی الیکشن نہیں ہوگا‘ دستور تبدیل کردیاجائے گابی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ 2019کا الیکشن آخری ہے ۔
ایک مرتبہ آپ مودی جی کوووٹ دیں گے ‘ وہ تمام عمر کے لئے وزیراعظم بنیں رہیں گے۔ نہ صرف ساکشی مہاراج بلکہ (بی جے پی چیف ) امیت شاہ کا بھی یہی کہنا ہے‘‘۔
چیف منسٹر’’ وادع فراموشی‘‘ کے عنوان پر تیاری کی گئی کتاب کی رسم اجرائی کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ‘ جس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں پر رائٹ ٹو انفارمیشن کی درخواستوں پر دئے گئے جواب کا حوالے سے بات کی گئی ہے۔
مذکورہ کتاب کو نیرج کمار‘ سنجے باسو او رششی شیکھر نے تحریرکی ہے۔بی جے پی کے کام کرنے کے طریقے کا ہٹلر سے تقابل کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ ’’ ہٹلر کے پاس سپاہی تھے جس کو وہ براؤن شر ٹ پکارتا تھا۔ وہ لوگو ں کے دماغوں میں خوف پیدا کرتے تھے ۔
اگر کوئی ان کے خلاف بات کرتا‘ تو اس کا قتل کردیاجاتا۔ ویسا ہی ہمارے ملک میں ہورہا ہے۔ بناء کسی وجہہ سے اقلیتو ں کو پیٹا او رقتل کیاجارہا ہے۔ جو حکومت سے سوال کرتا ہے اس کو ملک کا غدار قراردیاجارہا ہے اور اس کے لئے مشکلات کھڑی کی جارہی ہیں‘‘۔
کجریوال نے ملک کے ماحول کو پراگندہ کرنے کا بھی بی جے پی کو مورد الزام ٹہرایا۔ سابق میں بھی انہوں نے مرکز کو ریاستی حکومت کے کام میں مداخلت کا ذمہ دار ٹہرایاتھا۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہر محب وطن کو چاہئے کہ وہ مودی کو دوبارہ اقتدار میںآنے سے روکنے کے لئے کام کرے‘‘۔
گروگاؤں میں مسلم فیملی پر پچھلے ہفتہ ہوئے وحشت ناک حملے کے متعلق بات کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ ’’ ملک میں کیاہورہا ہے؟ہندوتوا کے نام پر لوگ یہ سب کررہے ہیں۔ میں بھی ایک ہندوہوں۔
میں ان سے پوچھنا چاہتاہوں کے کون سے بھگوت گیتا‘ رامائن اور ہنومان چالیسا میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے کہاگیاہے؟اس میں کہاں پر لکھا ہے کہ تم لوگوں کو قتل کرو؟جہاں پر بھی اس پارٹی سے لوگ وابستہ ہیں وہ غنڈے اور بدمعاش ہیں جو ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔