حضرت زینبؓ آج بھی خواتین کے لئے مثال راہ ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی بہن اور حضرت علیؓ کی بیٹی بی بی زینبؓ خواتین کی خودمختاری کی ایک بہترین مثال ہیں اور ان پرپیغام ہر قوم کے لئے ہے
۔انڈیا ہرٹیج اینڈ پلت کیر سنٹر کے اشتراک سے پیرکے روز انڈیاانٹرنیشنل سنٹر میں پیغام زینب پروگرام کے تحت کئی مقررین نے بی بی زینبؓ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہاں مرثیہ او رنواحہ خوانی کے ذریعہ بی بی زینبؓ کو خراج عقید ت پیش کیاگیا۔ فلم پروڈیوسر مظفر علی نے کہاکہ بی بی زینب ایک انقلابی شخْصیت کی حامل شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فنکار ی میں جب درد شامل ہوجاتا ہے وہ لمبے وقت تک زندہ رہتا ہے۔
کربلا کادرد زینب نے برداشت کیا او رآج ہم سب ان کی مضبوطی کے لئے انہیںیاد کررہے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر بی بی زینبؓ کے متعلق چودہ پد بھی پڑے۔کامنا پرساد نے کہاکہ بی بی زینب نے یزید سے مقابلے کے ذریعہ خواتین کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔پروفیسر اختر علی نے کہاکہ امام کا ہندوستان سے بہت پیار تھا۔
انہو ں نے کہاتھا کہ ہند سے مجھے ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہورہی ہیں۔ پروگرام میں شاہد مہدی‘ سابق الیکشن کمیشن نسیم زیدی کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل تھے