ممبئی: نیم سفید حجاب باندھ کر کانگریس امیدوار نکیتا نکم نے ڈونگری کے مسلم اکثریتی علاقے کے وارڈ 223کے لئے مجوزہ بی ایم سی انتخابات کی امیدوار ہیں نے اپنی انتخابی مہم چلائی
۔تین مرتبہ کارپوریٹر رہے کانگریس قائد دانیان راج نکم کی بیٹی ‘ نکیتا اپنی انتخابی مہم کے دوران حجاب کا استعمال کرتے ہوئے رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ڈونگری کے وارڈ نمبر223جہا ں پر 60فیصد مسلم آبادی ہے میں26سالہ ایم کام اور ایم بی اے گریجوئٹ امیدوارحجاب کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے دہندوں بالخصوص خواتین میں صاف ستھری شبہہ کو پیش کررہی ہیں ۔
نکیتا نے کہاکہ ’’ میں اس میں کچھ حد تک اطمینان محسوس کررہی ہوں‘ جب میں کالج میں تھی اس وقت ایک مسلم دوست لڑکی نے مجھے یہ حجاب تحفہ میں دیاتھا۔
اس وقت میں نے اس کااستعمال نہیں کیا مگر اب جب میں انتخابی مہم کے دوران مسلم خواتین سے ملاقات کررہے ہوں تب اس کا استعمال کررہی ہو ں تاکہ ایک بہتر موقع فراہم کیاجاسکے‘‘ ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس ہر کو اس کے استعمال کا پہنوے کا اختیار حاصل ہے ۔ ’’ کسی نے مجھے ایک برقعہ بھی تحفہ میں دیا ہے ‘ مگر اب تک میں نے اس کا استعمال نہیں کیا‘‘۔
ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ باتیں ایک انٹرویو کے دورا ن کی ہیں۔کم از کم دوامیدوار وقار النساء انصاری اے ائی ایم ائی ایم اور ندا فاطمہ سماج وادی پارٹی انتخابی مہم کے دوران برقعہ کا استعمال کرتی ہیں‘ یہی وجہہ ہے کہ نکیتا نے اپنے پہناوے میں تبدیلی لائی ہے۔