ممبئی: محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی ممبئی میں 3سال کے بچے کو گھسیٹ کرلے جارہے چیتا سامنے ایک بہادر ماں بے خوف ہوکر کھڑی ہوگئی۔
یہ واقعہ ارے کالونی کے چیفا قبائیلی علاقے میں پیش آیا جو سنجے گاندھی نیشنل پارک کے بارڈر پر واقع ہے۔پرمیلا رنجاڈ عمر23سال ضرورت کی تکمیل کے لئے باہر نکلی۔
اسے پتہ نہیں تھا کہ اس کا تین سال کا لڑکا پرانئے بھی اس کے تعقب گھر کے باہر نکل گیا ہے‘ اسی دوران معصوم بچے پر چیتا نے حملہ کردیا۔بچے کی چیخ وپکار سن کر ‘ مذکورہ بہادر ماں چیتا پر چھلانگ لگاکر چیتا کو دور بھاگنے کو کہا۔
مذکورہ چیتا اس کے مطابق گھنے جنگلوں سے باہر نکل کر پرانئے پر چھلانگ لگائی اور یہ واقعہ پیر کی رات کو نو بجے کے قریب پیش آیا۔
بہادر ماں نے کہاکہ ’’ میں نے اس پر چھلانگ لگاکر زورسے چیخی‘‘۔
بعد ازاں چیتا گھنے جنگل میں غائب ہوگیا۔پرمیلا کی چیخ وپکار سن کر چوکنا ہوئے مقامی لوگ موقع پر پہنچ کر پرانئے کو قریب کے اسپتال لے گئے ‘ جہاں پرعلاج کے دوران اسے دوٹانکے بھی دئے گئے۔