نئی دہلی : اپنی بیٹی کی شادی میں پانچ سو کروڑ روپئے کا خرچ کرنے والے بیلاری ساکن مائینگ بیرون گالی جناردھن ریڈی ان دنوں انکم ٹیکس کے راڈر پر ہیں ۔ ائی ٹی ڈپارٹمنٹ نے پیر کے روز ریڈی کی بیلاری میں واقعہ اوبلاپورم مائیننگ کمپنی پر دھاوے کئے ۔
ریڈی نے 16نومبر کو بنگلور پیالس گروانڈ میں ایک عظیم الشان شادی کی میزبانی کی ہے ۔ قبل ازیں ریڈی پھر بی ایس یدوروپا کی قیادت میں کرناٹک حکومت کے ٹورزام منسٹرکو2011میں ائیرن کی غیر قانونی کانکنی کے جرم میں تین سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی ان ائیرن کی غیر قانو نی کانکنی کے ذریعہ 5000کروڑ روپئے کمانے کا الزام ہے۔یہ فوجداری الزامات آندھرا پردیش برانچ کی ملٹی بلین ڈالر کانکنی ایمپائر کے حوالے سے
لگائے گئے ہیں جس کو گالی جناردھن ریڈی اپنے فیملی اور دوبھائیوں کے نام سے چلاتے ہیں۔مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹوں کی تنسیخ کے دوران جہاں پر عوام کو نقدی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اسی دوران گالی جناردھن ریڈی نے ھانچ روزہ شادی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں اعلی شان انتظامات کئے گئے تھے۔
پیالس گروانڈس جہاں پر شادی کے انتظامات انجام دئے گئے تھے کسی بڑی بجٹ کے فلم کا سیٹ دیکھا ئی دے رہا تھا جہاں پر ریڈی کی بیٹی برہمانی کی شادی آندھرا پردیش کے ایک بڑی بز نس مین کے بیٹے رجیو ریڈی سے انجام پائی جس میں مشہو رتروملا مند ر کے کئی پجاریوں نے یہ شادی کی رسم اداکروائی۔
پانچ روزہ تقریب کے دوران شادی کے بعد کے تقاریب میں پانچ روز کے دوران مختلف ممالک کے ڈانسرس بشمول برازیل کے سامبا ڈانسرس بھی حصہ رہے ۔ پہلی نظر میں شادی کی شان وشوکت شادی کی اس دعوت نامے سے ظاہر ہوتی ہے جس میں دعوت نامے پر نصب ایل سی ڈی اسکرین پر ایک ویڈیو پلے ہوتا ہے جس میں گالی کے تمام افراد خاندان اس دعوت میں مہمانو ں کو مدعو کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔
ہزاروں افراد نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کی جنھیں میٹھائی کے ڈبے کے ساتھ رخصت کیاگیا۔ جن میں کنڈا اور تلگوفلم انڈسٹری کی جانی مانی شخصیتیں شامل ہیں جنھوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔
کرناٹک گورنر وجو بھائی والا‘ ہوم منسٹر جی پرمیشوار‘ انرجی منسٹر ڈی کے شیو ا کمار‘ ٹرانسپورٹ منسٹر راما لنگا ریڈی‘ بی جے پی اسٹیٹ صدر بی ایس یدوروپا اور دیگر ممتاز شخصیتیں بھی مہمانوں میں شامل رہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=PDWbcVwk6mk