مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اورپیرامل انڈسٹریزکے آنند پیرامل 12 دسمبرکودبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ فی الحال راجستھان کے اودے پورمیں دونوں کی پری ویڈنگ تقریب چل رہی ہے، جس میں کئی عظیم اورمشہورومعروف شخصیات شامل ہوئیں۔ شادی سے پہلے ہفتہ کی شب سنگیت میں بالی ووڈ کی بڑی ہستیوں نے پرفارم کیا۔
بالی ووڈ کے سبھی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، سلمان خان، ابھشیک بچن، کٹرینہ کیف، پرینکا چوپڑا سنگیت میں موجود رہے۔ وہیں مکیش امبانی اورنیتا امبانی نے بھی بیٹی کی شادی میں ڈانس کیا۔ نیتا امبانی نے سب سے پہلے بھگوان کرشن کے بھجن پرپرفارم کیا۔ اس کے بعد دونوں شوہر- بیوی نے ‘جب تک ہے جان’ ‘ماہی وے’ اور’خبرنہیں’ پرڈانس کیا۔
ایشا اورآنند کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکہ سے سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن، تجارت کی دنیا سے لکشمی نواس متل، کرکٹ کے بادشاہ سچن تندولکر، ابھشیک بچن اورایشوریہ رائے، عامرخان، سلمان خان، کرن جوہر، ودیا بالن اورجان ابراہم اورپرینکا چوپڑا جیسی عظیم شخصیات نے شرکت کی۔
وہیں اس سے قبل امبانی فیملی نے لوگوں کے آشیرواد کے لئے نارائن سیوا سنستھان میں خصوصی ‘انا سیوا’ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کے تحت 7 سے 10 دسمبر کے درمیان تقریباً 5100 لوگوں کو روزتین وقت کا کھانا کھلایا گیا۔ اس انا سیوا میں مکیش اورنیتا امبانی کے ساتھ اجے اورسواتی پیرامل اورایشا- آنند کےساتھ امبانی اورپیرامل فیملی کے لوگ شامل ہوئے۔
اس موقع پرسچن تندولکراورانجلی تندولکربھی نیتا امبانی کے ساتھ گئے۔ یہاں پرملکی اورغیرملکی مہمانوں کے لئے 108 طرح کی روایتی ہندوستانی آرٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ نیتا امبانی نے بیٹی ایشا امبانی اورامریکہ کی خاتون اول رہیں ہلیری کلنٹن کے ساتھ اودے پور میں ‘غیرملکی بازار’ کا بھی دورہ کیا۔
سنگیت تقریب کے دوران نیتا اورمکیش امبانی نے اپنے بیٹوں اننت اورآکاش کے ساتھ ‘کل ہو نہ ہو’ فلم کے گانے ‘ماہی وے’ پرڈانس کیا۔ اس کے علاوہ نیتااورمکیش امبانی نے جب تک ہے جان اوردوستانہ فلم کے گانے خبرنہیں پربھی پرفارم کیا۔
You must be logged in to post a comment.