ممبئی:محمد سعید نامی 26سال کے اٹوڈرائیور کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے مگر وہ اپنے 2سال کے معصوم بچے کو اپنی ہی گود میں لاد کر اٹوچلانے پر مجبور ہے کیونکہ اس کی 24سال کی یسمین نامی بیوی پر فالج کا اثر ہوا ہے
۔بیٹے کی گود میں سوتے ہوئی تصوئیر وائیرل ہونے کے بعد عطیات بھی مل رہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے دوہفتے قبل یسمین کو فالج کا اثر ہوا تھا۔ جب سے سعید اپنی بیوی اور بچے کی دیکھ بھال کررہا ہے۔
عموماً وہ اپنے دوسال کے بچے کو اٹو میں ساتھ لیکر کام کرتا ہے جبکہ پڑوسی اس کی دوماہ کی بیٹی کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق سعید نے کہاکہ کچھ بار وہ اس کے گھر والے خالی پیٹ ہی سونے پر مجبور ہوجاتے ہیں کیونکہ لوگ اس کی گود میں بچے دیکھ کر آٹو میں بیٹھنے سے انکار کردیتے ہیں
Ths is heartbreaking.met Md.Saeed(9702098346) 2day in mumbai.Wife paralysed.Nobody to take care of his son.still fighting & driving auto. pic.twitter.com/2XIJ4uces4
— Vinod Kapri (@vinodkapri) May 14, 2017
If you want to help him,,
Bank:Bank Of India
Account holder name : Rehana Mohd Raees Shaikh
Acc # : 010510410000136
IFSC Code : BKID0000105 https://t.co/LWDkYRsgdZ— Vinod Kapri (@vinodkapri) May 14, 2017
تاہم ایک فلم ڈائرکٹر نے ٹوئٹر پر یہ تصوئیر شیئر کی جس کے بعد سے سعید کو عطیات ملنے لگے۔ کچھ این جی اوز بھی اس کی مدد کے لئے آگے ائے ہیں۔
یہاں تک کے سعید کو ڈاکٹرس کے فون کالس بھی موصول ہورہے ہیں جو مفت میں اس کی بیوی کاعلاج کرنا چاہتے ہیں۔