علی گڑ:اتر پردیش کے ضلع علی گڑ میں ایک عورت نے اپنے شوہر سلمان پر کھولتا ہوا پانی پھینکا جب وہ محو خواب تھا‘ کیونکہ سلمان نے مذہبی وجوہات کی بناء پراپنی دڑاھی منڈوانے سے انکار کیاتھا۔علی گڑ کے جمال پور علاقے میں جمعرات کے روزیہ واقعہ پیش آیا تھا
۔ڈی ایچ کی خبر کے مطابق جھلسی ہوئی حالت میں سلمان کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ چھ ماہ قبل اس شخص کی شادی نغمہ نامی سے ہوئی جو مذکورہ ضلع کے خائیدوری گاؤں کی رہنے والی ہے۔سلمان کے مطابق مذکورہ جوڑے کے درمیان میں کافی جھگڑاہوا کرتا تھا کیونکہ سلمان نے سنت سے محبت کی وجہہ سے دڑاھی منڈوانے سے انکار کیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نغمہ چاہتی تھی کہ وہ دڑاھی منڈوالے۔
نغمہ نے سلمان پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا جب وہ محو خواب تھا۔ سلمان کے درد سے چیخنے کی آوازیں سن کر پڑوسی جمع ہوئے اور اس کواسپتال لیکر گئے۔بعدازاں علاج کے لئے سلمان کو علی گڑ میں واقع میڈیکل کالج منتقل کیاگیا‘ میڈیکل کالج ڈاکٹر س کے مطابق سلمان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اس ضمن میں کورسی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک مقدمہ درج کیاگیا‘ پولیس نے کہاکہ نغمہ کی اب تک گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
علی گڑ ضلع کے سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ ’’ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں‘ اگر الزامات سچ ثابت ہوئے تو ہم ایکشن لیں گے‘‘