نوٹ بندی تمام اسکاموں کا اسکام: ارویندر کجریوال
نئی دہلی:چیف منسٹر ارویند کجریوال نے نوٹ بندی کی آزادنہ تحقیقات اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اسے تمام ’’ اسکاموں کا اسکام ‘‘قراردیتے ہوئے دعوی کیا کہ نریندر مودی کی قیادت میں وزیراعظم کے دفتر کا وقار عالمی سطح پر مجروع ہوا ہے ۔
کجریوال نے سال نو کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کو ’’ جھوٹ کاپلندہ‘‘قراردیا۔انہوں نے 8نومبر کو نوٹ بندی اور اس کے بعد 50دن کے دوران جمع کی گئی رقم کے بارے میں وزیراعظم اور ریزوربینک سے تفصیلات واضح کرنے کا مطالبہ کیا
۔انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا اسکام ہیاور اس میں سیاست وکرپشن شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر’’ مذاق کا موضوع‘‘ بن گئے ہیں۔دنیا بھر کے ماہرین معاشیات اس فیصلہ کی مخالفت کررہے ہیں اورتنقیدی رائے دی جارہی ہے۔