بیف کھانا بند کردیں‘ لینچنگ بند ہوجائے گی‘ اندریش کمار

آر ایس ایس لیڈر نے اس بات کا بھی دعوی پیش کیاکہ ہندوفرقہ پرستی قراردینادنیا کے تمام مذاہب کو فرقہ پرست قراردینے کے مترادف ہوگا
رانچی۔آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار نے پیر کے روز کہاکہ ہجومی تشدد کے واقعات اسی وقت تھم سکتے ہیں جب لوگ بیف کھانا بند کردیں۔

انہوں نے اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ’سنسکار‘ کے رول بھی زوردیا۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ ہجومی تشدد کی ستائش نہیں کی جاسکتی۔ اگر گائے کا گوشت کا کھانے کا عمل بند کردیاجاتا ہے تو اس قسم کے کئے جرائم کو روکا جاسکتا ہے‘‘۔

ایک ایسے وقت میں اندریش کماریہ بیان سامنے آیا جب ایک روز قبل راجستھان کے ضلع الور میں گاؤ تسکری کے شبہ میں ایک شخص کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی میں موت واقع ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ’’ یہ سچ ہے کہ دنیاکا کوئی بھی مذہب گائے کو مارنے کی منظوری نہیں دیتا۔ اگر چکہ آپ عیسائیت کے بات کریں تو وہ اس کو ’’ مقدس گائے ‘‘ کہتے ہیں کیونکہ عیسیٰ مسیح ایک گاؤ شالہ میں پیدا ہوئے تھے۔

اوراسلام کی بات کریں تو گائے کاقتل مکہ او رمدینہ میں ممنوع قراردیاگیا ہے اوردیگر مذاہب میں گائے کے قتل کو منظور ی نہیں دی گئی ہے‘‘ ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ وہاں پر قانون ہونا چاہئے او رحکومت کو اپنا ردعمل پیش کرنے کی ضرورت ‘ مگر سماج کو بھی درست سنسکار کی ضرورت ہے تاکہ اس قسم کے مسائل سے نمٹا جاسکے‘‘۔

جھارکھنڈکے رانچی میں ہندو جاگرن منچ کے دفتر کا افتتاح کے ضمن میں ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ کئی مسلم فریق جو رام جنم بھومی بابری مسجد کیس سے وابستہ تھے نے پہلے ہی ایودھیا میں مسجد سے دستبرداری کے لئے منظور دے چکے ہیں‘‘۔

آر ایس ایس لیڈر نے اس بات کا بھی دعوی پیش کیاکہ ہندوفرقہ پرستی قراردینادنیا کے تمام مذاہب کو فرقہ پرست قراردینے کے مترادف ہوگا