نئی دہلی- دہلی کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے تینوں ریاستوں میں کانگریس کی فتح کا سہرا کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے سر باندھتے ہوئے کہاکہ بہت دنوں تک ملک کے عوام کو جملوں سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ تینوں ریاستوں میں کانگریس کی شاندار جیت یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہاں بی جے پی کی بد حکمرانی، نکمی حکومت اور وعدہ پورا کرنے کے بجائے جملوں کی بارش کرنے سے کام نہیں چلے گا اور یہاں کے عوام اچھی بری چیز کو جانتے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ ان انتخابات میں بی جے پی حکومت نے دولت و طاقت اور تمام ذرائع اور وسائل کا استعمال کیا تھا ۔ ان کے پاس پیسے کی کمی نہیں تھی سارے مرکزی وزرائے ان انتخابا ت میں لگے ہوئے تھے ۔بی جے پی حکمرانی ریاستوں کے وزررائے اعلی اور وزرائے کو اس کام میں لگایا گیا تھا ۔
اس کے باوجود بی جے پی کو یہاں کے عوام مسترد کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ فتح راہل گاندھی کی اعلی اور مہذب قیادت کا نمونہ ہے اور اس کے برعکس کہ لوگوں نے ان کے مہذبانہ رویہ کے بارے میں لوگوں نے کیا کچھ نہیں کہا لیکن انہوں نے اپنی تہذیب و تمدن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ای وی ایم میں گڑبڑی کے ذریعہ الیکشن کو اپنے حق کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ جیسا ہمارے صدر راہل گاندھی نے ای وی ایم کے سلسلے میں اپنے شبہات کو برقرار رکھا ہے ۔