بہار کے مظفر پور ضلع میں اسکول جانے پر ایک 17سالہ لڑکی کا قتل 

مظفر پور۔بہار کے مظفر نگر ضلع میں واقع سن پور گاؤں میں سات لوگوں کے ایک گروپ نے ایک 17سالہ لڑکی کا مبینہ طو ر پر قتل کردیا۔

مذکورہ سات میں سے چار ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

یہ ملزمین چاہتے تھے کہ لڑکی اسکول جانا چھوڑ دے۔

معاملہ اتوار کے روز اس وقت سرخیوں میںآیاجب اشا کے بھائی ببن رائے نے موتی پور پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی رات اس کی بہن کے قتل کے ضمن میں ایف آئی آر درج کرائی او رشکایت میں لکھا کہ ملزمین نے اس کو اس کی بیوی کو کئی گھنٹوں تک اپنے گھر میں محروس بھی رکھاتھا۔

گاؤں کے ایک او رشخص جس نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر کہاکہ مذکورہ کمیونٹی کے لوگ دسویں جماعت کے بعد لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے نہیں دیتے اور یہ قتل کسی وجہہ تھا۔

ڈی ایس پی( ویسٹ) کے ایم پرساد نے کہاکہ’’ ایک ایف ائی آر سات لوگوں کے خلاف ان کے نامو ں کے ساتھ اس ضمن میں درج کرائی گئی ہے۔

سات میں سے چار کی گرفتاری کے بعد ان سے تفتیش کی جارہی ہے‘‘

Leave a Comment