بہار۔ دن کے اجالے میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ‘کپڑے پھاڑنے کا واقعہ‘ راہ چلتے لوگوں نے ویڈیو بنایا

پٹنہ۔بہار کے جہان آباد علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش ‘ جس کے ویڈیو ایک عورت کو سات لوگ گھیر کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ بے شرم لوگ متاثرہ عورت کے کپڑوں کو پھاڑتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ لڑکی ان سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں اور رحم کی درخواست کررہی ہے۔

حالانکہ کچھ لوگ وہاں پر موجود ہیں جو متاثرہ کی مدد کرنے کے بجائے واقعہ کا ویڈیو بناتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔لاچار لڑکی کیمرے کی طرف دیکھ کر مدد کی گوہار لگارہی ہے مگر ویڈیو بنانے کا سلسلہ روکا نہیں۔

درایں اثنا ء پولیس نے واقعہ کے مقام کی نشاندموقع پر موجود موٹر بائیک کے ذریعہ نشاندہی کرلی ہے ۔

نیوز 18کی خبر کے مطابق سپریڈنٹ آف پولیس نے کہاکہ جہاں پر یہ واقعہ پیش آیا ہے اس جگہ کی اب تک نشاندہی نہیں ہوسکی ہے ‘ اس ضمن میں خاطیوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے ۔