عام طور پر مجبور شخص کو دیکھ دل میں رحم کے جذبہ پید ا ہوتا ہے‘ لوگ اکثر جسمانی معذورین کو کسی قسم کی مالی مدد کرنے میں کوتاہی نہیں برتتے۔ سڑک کے کنارے ‘ بازار کے بیچوں بیچ‘ یا پھر کسی فٹ پاتھ پر پیروں سے معذورلوگوں کو دیکھ کر لوگ مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں ۔
مگر جن حقائق کا اس ویڈیو میں انکشاف کیاگیا ہے اس کو دیکھ کر ہم چونک جائیں گے ۔ آسان آمدنی کے لئے اکثر کام چورلوگ مجبور او رلاچاری کا لبادہ اوڑھ کرعوام کو جذباتی کردیتے ہیں اور پیسے مانگنے کا یہ نیا طریقہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں عام ہوتا جارہا ہے۔
انسانی فطرت ہے کہ وہ کسی پیروں او رہاتھوں سے مجبور انسان جو سڑک کے کنارے بیٹھ کر بھیک مانگتا رہتا ہے کی مدد آگے بڑھ جاتے ہیں۔
مگر اس ویڈیو میں معذوری کا اداکاری کرتے ہوئے لوگوں کو جذباتی بنانے کے کچھ واقعات کی منظرکشی کی گئی ہے ۔
ویڈیومیں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بھیک مانگنے کے لئے کچھ لوگ اپنے آپ کو پیروں سے معذور کے طور پر پیش کررہے ہیں۔