بھوپال:بھوپال جیل سے فرار سیمی کے اٹھ دھشت گردوں کو بھوپال کے مضافاتی علاقے اینتکھڈی میں پیش ائے انکاونٹر میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔اتوار کی شب دیررات گئے مذکورہ قیدیوں نے جیل کی گیٹ توڑ کر چادر کا استعمال کرتے ہوئے دیوار پھلانگ کر جیل سے فرار ہوگئے تھے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ان دھشت گردوں نے جیل سے فرار ہونے کے لئے ایک گارڈ کو مارکر دوسرے کو بندھی بنالیاتھا۔جیل انتظامیہ کے بموجب جیل توڑ کر فرار ہونے کا یہ واقعہ اتوار کی شب میں آدھے رات کو بارہ بجے سے لیکر دوبجے کے درمیان میں پیش آیا۔
فرار ہونے کے لئے جیل کا دروازہ توڑ نے کے بعد مذکورہ قیدیوں نے دیوار پھلانگنے کے لئے چادر کو رسی کی طرح استعمال کیا۔ عہدیدار کے مطابق غداری کے الزام میں جیل سے مفرور قیدیوں کی شناخت امجد‘ ذاکر حسین صادق‘ مجیب شیخ‘ محمد سالیک‘ محبود گڈو‘ محمد خلیل احمد‘ ماجد اور عقیل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ بھوپندر سنگھ نے قبول کیاکہ جیل سے فراری کا واقعہ جیل انتظامیہ کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کے بعد دیگر قیدیوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔