نوائیڈا:’’ بگ باس 10‘‘کا ونر منویر گجر کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
پرکاش اسپتال کے چیف میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ایس صدیقی نے کہاکہ ’’ انہیں طبی تشخیص اور علاج کے لئے اسپتال میں شریک کیاگیا ہے۔انہیں پیٹ میں درد ٹائیفائیڈ کا خدشہ ہے۔
خون کے نمونہ جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں‘‘۔منویر کی بیماری اس وقت سامنے آئے جب ایک روز قبل پی سیکٹر 39پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف ٹریفک نظام کو درہم برہم کرنے پر ایک ایف ائی آر درج کیاگیا ہے۔
درایں اثناء کئی مداحوں نے کہاکہ منویر نے انہیں دھوکہ دیا ہے کیونکہ اس نے ’’ بگ باس‘‘ میں جھوٹ کہاکہ وہ غیر شادی شدہ ہے۔
ایک مداح سنگیتا نے کہاکہ ’’ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ وہ شادی شدہ ہے تو میں اسے کبھی ووٹ نہیں کرتی‘‘۔
ایک اوردوسری مداح نے کہاکہ وہ منویر کے خلاف پولیس میں شکایت کے متعلق سونچ رہی ہیں۔