بگ باس 10فائنل: منویر گجر بگ باس نے جیتا خطاب

تین ماہ کی سخت جدوجہد کے بعد ‘ بگ باس کا خطاب جیتنے والے میں کوئی اور نہیں انڈیا والا منویر گجر کے نام کااعلان کیاگیا۔ منویر گجر کوبانی جج کے ساتھ کڑے مقابلے کے بعد کامیابی ملی۔

https://twitter.com/OYERJALOK/status/825770589717671936

خطاب جیتنے والے منویر کو چالیس روپئے دئے گئے۔منویر گجر کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی بگ باس کے گھر سے باہر نکالے گئے دیگر انڈیا والے بھی اسٹیج پر پہنچ گئے اور جشن منانے لگے۔

باگ باس کے برانڈ ایمباسیڈر اور شو کے مہمان سلمان خان نے آخری لمحے تک بگ باس کا خطاب جیتنے والے نام کے اعلان پر تجسس برقراررکھا تھا ۔

بالآخر سلمان خا ن نے آخری لمحے میں منویر گجر کے نام پر اعلان کرتے ہوئے ماحول میں گرمی لادی

۔منویر گجر جو عام ہندوستانی سے اب ایک مشہور شخصیت بن گئے ہیں شو کے دوران اپنے دیسی انداز اور حق گوئی کی وجہہ سے شائقین کی ہمیشہ پسند رہے جبکہ بانی جج شو کی ٹی آر پی بھی کافی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی۔

فینالے کے دوران شو کے آخری چار شراکت داروں میں سے دو میں سے ایک کم ووٹ ملنے اور ایک کو دس لاکھ روپئے لیکر شو سے چلے جانے کا موقع دیاتھا بہرحال بگ باس شو تین کی طویل مسافت کے بعد اتوار کے دن اختتام پذیر ہوا ۔

ا س موقع پر کلرس نے رنگ رنگا پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے بگ باس کے وقت پر شرو ع ہونے والے نئے ٹی وی سیریلس سلمان خا ن کے ذریعہ پرموشن بھی کروایا ۔