ممبئی ۔بگ باس کے موجودہ سیزن میں ایک سے بڑھ کر ایک نمونے موجود ہیں۔ سیزن 11کی شراکت دار عرشی خان نے اس باردعوی پیش ہے کہ ان کے دادا کی 18بیویاں تھی جس کے بعد بگ باس کے گھر میں ایک نیاتنازع پیدا ہوگیا ۔
اس سے قبل بھی عرشی نے اس قسم کے بہت سارے بیانات کے ذریعہ تنازعات پیدا کئے ہیں۔زی نیوز پر شائع خبر کے مطابق عرشی خان کے والد محمد ارمان خان نے اس دعوی کو مسترد کردیا ہوئے کہاکہ ان کا والد کا اس وقت انتقال ہوگیاتھا جب ارمان خان چار سال کے تھے۔
عرشی کے والد نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ’’ میرے والد کے ساتھ میں نے برابر وقت نہیں گذار تو کس طرح کی 18بیویاں ہوسکتی ہیں‘‘۔ ان کے والد نے مزید کہاکہ میں اور میری بیوی نے کبھی بھی عرشی کو اس کے دادا کے متعلق کوئی بات نہیں کہی ہے۔
انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ ان کے والد سلیمان خان انگریزوں کی حکومت میں بھوپال جیل کے جیلر تھے اور اب کی دوبیویاں تھیں۔درایں اثنا عرشی کی ما ں بھی عرشی کے اس تبصرے سے خوش نہیں ہے۔