چینائی:خریداروں کے لئے ٹووہیلرس گاڑیوں پر غیر موسمی بچت صرف 31مارچ تک محدود ہے ‘ معزز عدالت کا شکریہ جس نے بی ایس ۴کی فروخت پر یکم اپریل سے امتناع عائدکردیاہے۔
ہانڈا موٹر سیکل اسکوٹر پرائیوٹ لمیٹیڈ نے اپنے گاہکوں کے لئے22,000کی کیش بیک کا اعلان کیاہے ۔
دوسری جانب انڈسٹری کی ہیرو سمجھے جانے والے ہیرو موٹر کارپ نے اعلان کیاہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو12,500سے زائد مفت انشورنس بی ایس IIIگاڑیوں پر دے گا۔
اسی طرح بجاج اٹو نے بھی12,000سے زائد کا مفت انشورانس ٹووہیلر گاڑیوں پر دینے کا اعلان کیا۔چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ نے بی ایس۴ غیر مطابق گاڑیوں پر یکم اپریل سے امتناع عائد کردیا ہے جس کے نتیجے میں کمپنیوں نے مقرر وقت کے ختم ہونے تک اپنے اسٹاک صاف کرنے کی فراغ میں ہیں۔