کلکتہ: مانو اماجمدار کی شادی انوپم سنہا سے ایک سال قبل ہوئی جب ہی اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ اپنے شوہرکی زندگی کو ختم کردیگی اور اپنے بوائے فرینڈ اجیت رائے کی مدد سے اس کو قتل کردیگی۔ انوپم سنہا (34)ٹروایل ایجنسی میں منیجر تھا‘ جبکہ مانو(28)جو باراسات میونسپلٹی میں برسرروزگار تھا۔اجیت اور مانوا کے درمیان میں کالج کے زمانے سے عشق چلا راتھا جو انوپم سے شادی کے بعد بھی جاری رہا۔
مئی3سال2017کو مانوا دفتر سے جلد چلی گئی تاکہ اپنے بوائے فرینڈ سے اس کے گھر پر ملاقات کرسکے۔ اور اسی روز اجیت نے انوپم کا اس کے گھر میں قتل کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ اجیت نے انوپم کے سر پر لوہے کے راڈ سے وار کیا اور اس کے راگیں کاٹ دی جس کی وجہہ سے انوپم کے جسم کا سارا خو ن بہہ گیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔ اس نے لوہے کے راڈ سے انوپم کا منھ دباکر مانوا کا نمبر ملایا تاکہ وہ انوپم کے چیخ کی پکار سن سکے۔
قتل کے وقت مانوا وہاں پر موجود رہنا چاہتی تھی مگر بعد میں اس نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا۔انوپم کے قتل کے بعد اجیت نے گھر صاف کیا اور نعش و دیگر سامان گنگا میں بہہ دیا۔پولیس کو شک اس وقت ہوا جب انوپم سنہا کی نعش کے قریب اس کے سونے کی رنگ پولیس کو ملی۔ وجہہ یہ کہ پیشہ وارانہ قات مقتول کے انگلی سے کبھی بھی انگوٹھی نہیں نکال سکتا۔انوپم دراصل ایک بنگلہ دیشی شہری تھا جو کلکتہ کہ ہریدی پور علاقہ میں بسا گیا تھا۔
انوپم سنہا کے قتل کے دوہفتو ں بعد پولیس نے اجیت اور مانوا کو گرفتار کیا۔ انوپم کے دوستوں کا بھی کہنا ہے کہ متوفی انوپم کو اس بات کا پتہ چل گیا تھا اس مانوا کا اجیت کے ساتھ ناجائز رشتہ ہے اور ہر وقت اس بات کا افسوس کیاکرتا تھا کہ اس نے مانوا سے شادی کرکے بہت غلط کام کیا ہے اورانوپم نہیں چاہتا تھا کہ اگے دونوں زندگی ساتھ گذاریں۔