ڈھاکہ( بنگلہ دیش): کم از کم 130روہنگیوں کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش ( بی جے بی) نے اس وقت واپس کردیا جو غیرقانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ناف ندی کے مختلف حصوں سے غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والو ں کو احتیاط کے طور پر بی جے بی نے اتوار کے روز واپس کردیا۔
تکنیف ٹوبی جے بی کمانڈر لفٹنٹ جنرل کول ابوزہر الزایدکے حوالے سے ڈھاکہ ٹربیون نے کہاکہ’’ہم نے مذکور ہ ندی کے دو مقاما ت پر تلاشی مہم چلائی جس میں کم از کم 130روہنگیوں جو 13بوٹس میں سوار تھے واپس کردیا‘‘۔
میانمار سے جڑی اپنی سرحد پر بنگلہ دیش نے چوکسی میں اضافہ کردیا ہے کہ کیونکہ میانمار کے راکھین ریاست میں تشدد جس میں 86لوگوں کے مارے جانے اور30,000لوگوں کے بے گھر ہونے کی اطلاع کے بعد غیرقانونی طریقے سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے روہنگیوں پر روک لگائی جاسکے۔
میانمار کے فوجی دستوں نے9اکٹوبر کو تین فوجی چوکیوں پر حملے میں 9پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد ردعمل کے طور پر راکھین میں حملے کرنا شروع کردیا۔
تب سے کئی روہنگی مسلمان غیر قانونی طریقے سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپریشن کے دوران خواتین کی عصمت ریزی ‘ گھرکو نذر آتش کرنا اور عام شہریوں کو قتل کرنے کا بھی روہنگیوں اور دائیں بازو گروپ نے الزام عائد کیا جس کو میانمار اور فوج دونوں نے مسترد کردیا۔روہنگیوں کو میانمار کاشہری تسلیم نہیں کیاجاتا انہیں بنگالی پکارا جاتا ہے۔
اے این ائی