اضافہ آبادی اور وسائل کی کمی کے سبب بنگلہ دیش میں لوگ طویل ‘ درمیانی او رکم مسافت کا سفر اکثر ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر کرتے ہیں۔ عام طور پر اجتماعات کے موقع پر بنگلہ دیش سے دل دہلادینے والی تصوئیریں ہمیں دیکھنے کو ملتی ہیں جس میں گنجائش سے
زیادہ لوگ ٹرین میں سوار دیکھائی دیتے ہیں او ربعض تصوئیروں میں تو ٹرین کے بجائے اس پر سوار انسانی سمندر ہی ہمیں نظر آتا ہے ۔
مگر ان دنوں سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں بنگلہ دیش کے ایک ریلوے اسٹیشن کا فوٹیج دیکھا گیا ہے او راس میں یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ ٹرین کی چھت پر سوار لوگ کس طرح وہا ں پر نصب کردہ ایک پول کا سہارا لے کر زمین پر اتر رہے ہیں۔ ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں