ممبئی:دہشت گردی کے الزام کے تحت گذشتہ 16سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمرقید کی سزاء کاٹ رہے بنگلور کے مسلم شخص کو سپریم کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس بات کی اطلاع ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی جمعیت العلماء مہارشٹرا( ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار آعظم آعظمی نے دی ۔
آعظمی نے بتایا کہ جسٹس پیناکی چندرگھوش‘ اور جسٹس روہتین فالی نریمن پر مشتمل دورکنی بنچ نے سال2000میں کرناٹک کے مختلف شہروں میں ہوئے چار بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے
سید عبدالقادر جیلانی کو پچاس ہزار روپئے کہ ذاتی مچلکہ پر ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے‘ ملزم کی درخواست پر ایڈوکیٹ کامنی جیسوال نے بحث کی او ربتایا کہ
ملزم گذشتہ 16سالوں سے قید ہے نیز ملزم نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے لیکن اس پر ابھی تک سماعت شروع نہیں ہوسکی۔