بنگلور: لڑکا پیدا نہ ہونے پر مایوس، باپ نے آٹھ ماہ کے لڑکی کو قتل کردیا۔قاتل گرفتار

 بنگلور: منگلور پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر مبینہ الزام ہے کہ اس نے اپنی آٹھ ماہ کی لڑکی کاقتل کردیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق لکشمن جو پیشہ سے مزدور بتایاجاتا ہے اس کے گھر لڑکی پیدا ہوئی۔ لیکن وہ لڑکی کی پیدائش سے خوش نہیں تھا کیونکہ وہ لڑکا چاہتا تھا۔ اسے پہلے سے دو لڑکیاں موجود ہیں۔ اوراب لڑکا چاہتا تھا۔ لیکن بد قسمتی سے تیسری بھی اسے لڑکی ہی ہوئی۔ جب اس کی بیوی روپا کچھ کام سے باہر گئی ہوئی تھی اس نے اپنی اس آٹھ سالہ بچی کو ایک ندی میں پھینک دیا ۔ بعد ازاں پولیس نے ندی سے نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لکشمن اور روپاکا تعلق کرناٹک کے کوپل ضلع سے ہے اور پندرہ دن قبل ہی وہ شہر منتقل ہوئے تھے۔

وہ ایک زیر تعمیر جگہ کے قریب ایک جھونپڑی میں قیام پذیر تھے۔ ان کے دوسرے رشتہ دار بھی اسی پیشہ سے وابستہ ہیں۔ لکشمن کی بیوی نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لکشمن کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Comment