بنگلورو:کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے مرکزی وزیر شہری ترقی نریندر سنگھ تومر کو روانہ کرنے میں مکتوب میں کہاکہ حکومت بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن کو آگاہ کرے کہ وہ یہاں پر میٹرو اسٹیشنوں پر ہندی سائن بورڈ نصب کرنے سے باز رہے۔ سدارامیا نے کہاکہ فیصلہ میٹرو اسٹیشنوں پر ہندی سائن بورڈ کی موجودگی کے ساتھ پیدا ہوئے احتجاج کے پیش نظر کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مکتوب میںآگے کہاکہ احتجاج سوشیل میڈیا کے ذریعہ شروع کیاگیا‘ مگر بعدازاں یہ احتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا جس میں احتجاجیوں نے سائن بورڈس کو سیاہی سے کالا کردیا۔دکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ مسافرین کنڈی او رانگریزی زبان ہی سمجھتے ہیں‘ لہذا ہندی کے استعمال کا یہاں پر کوئی فائدہ نہیں ہے۔
.@CMofKarnataka has written a letter to Union Minister @nstomar saying BMRCL would be asked to redesign Name Boards etc without Hindi Script pic.twitter.com/HSD5ujtQ8k
— Namma Karnataka (@NammaKarnataka_) July 28, 2017
انہوں نے لکھاکہ’’ تاحال ریاستی حکومت سائن بورڈس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں او رمیٹرو اسٹیشنوں کے قریب میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹ رہی ہے ‘جاری احتجاج کے پیش نظر آپ اس بات کو قبول کریں۔ہندی کے بشمو ل تین زبانوں کے استعمال پر کئے جارہے احتجاج کے پیش نظر یہ انسدادی اقدام ہے‘‘۔
کننڈی کارکنوں نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس احتجاج کی شروعات کی مگر یہ اس وقت پرتشدد ہوگیا جب بی ایم آر سی ایل افس کے روبرو 23جون کے روز منعقدہ احتجاجی دھرنے تشدد میں تبدیل ہوگیاتھا۔کچھ موافق کننڈی کارکن جو کرٹاٹک رکشنا ویدیکا( کے آر وی) کی نمائندگی کرتے ہیں نے حالیہ دنوں میں بنگلورو کی جیا نگر اور دیبانجلی نگر میٹرو اسٹیشن کے سائن بورڈس پر نصب ہندی ناموں کو کالا کردیاتھا۔ کے آر وی نے دھمکی دی ہے کہ میٹرو عہدیداروں کی جانب سے ہندی سائن بورڈ ہٹائے جانے تک ہم اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے