محکمہ انکم ٹیکس میں عوامی شکایات پر نظرثانی ، وزیراعظم نریندر مودی کا بیان
نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی کٹھمنڈو میں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہیکہ ہندوستان اپنے پڑوسی ملک کو اعظم ترین ترجیح دیتا ہے۔ مودی نیپال کے دارالحکومت کا 30 اور 31 اگست کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس میں وہ چوتھی بمس ٹیک چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ نیپال کیلئے روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں مودی نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے قائدین سے چوٹی کانفرنس کے دوران علحدہ طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیپال کے پی شرما اولی سے ملاقات کے بھی وہ منتظر ہیں اور ملاقات کے دوران وہ کئی پراجکٹس پر نظرثانی کرسکیں اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرسکیں۔ قبل ازیں ماہ مئی 2018ء میں وہ نیپال کا دورہ کرچکے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ اور اولی نیپال بھارت میتری دھرم شالہ کا پشوپتی ناتھ مندر نیپال کے احاطہ میں افتتاح بھی کریں گے۔ چوٹی کانفرنس کا مرکزی موضوع وزیراعظم کے بموجب ایک پرامن، خوشحال اور پائیدار خلیج بنگال کا علاقہ ہوگا جس کے نتیجہ میں رکن ممالک اپنے مشترکہ عزائم اور چیلنجس کا تعین کرسکیں گے۔ انہوں نے وزارت فینانس کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اپنے سسٹم کو ٹکنالوجی پر مبنی بنائیں جس کے نتیجہ میں انسانی مداخلت کا امکان کم ہوجائے گا اور کرپشن کا انسداد ہوگا۔ وزیراعظم عوامی شکایات برائے انکم ٹیکس کے بارے میں قراردادوں پر پیشرفت کا ماہانہ اجلاس برائے ترقی میں جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کثیرجہتی پلیٹ فارم فراہم کئے جائیں گے جو حکمرانی حامی ہوں گے اور اس کے فیصلوں کا بروقت نفاذ کیا جاسکے گا۔ وزارت فینانس کے عہدیداروں نے قبل ازیں انہیں تفصیلات سے واقف کروایا۔