نئی دہلی۔ فینانس منسٹر ارون جیٹلی اس وقت برہم ہوگئے جب نئی دہلی میں ایک سمینار کے دوران ان سے جب پوچھا گیا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیاکہتے ہیں۔ جب وہ یہاں پر اتوار کے روز بلٹ ٹرین پر تقریر کررہے تھے تو کسی نے ان سے سوال پوچھا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیا کہتے ہیں ‘ جس کے فوری بعدفینانس منسٹر سوال پوچھنے والے شخص پر برہم ہوگئے۔
#WATCH: Union Finance Minister Arun Jaitley gets interrupted while speaking on Bullet train at a seminar in Delhi, reprimands heckler. pic.twitter.com/H1Dg8AGLTu
— ANI (@ANI) September 24, 2017
ارون جیٹلی بات کررہے تھے کہ کس طرح وزیراعظن نریندر مودی نے ہندوستان میں بلٹ ٹرین لانے کاکام کیا ہے اور کیسے سارے ملک میں بلٹ ٹرین پر ایک بحث چل رہی ہے ۔ اسی دوران اچانک ایک شخص اٹھا اور ’’اس نے ارون جیٹلی سے سوال کردیا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیاکہتے ہیں۔
اور ہندی بات کرتے وقت انگریزی کے الفاظ کا استعمال نہ کریں‘‘۔وزیراعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے نے 508کیلومیٹر طویل مسافت طئے کرنے والے بلٹ ٹرین کا14ستمبر کے روز افتتاح انجام دیا جو احمد آباد سے ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی۔
درایں اثناء بہت سارے لوگوں نے حکومت کی اس پہل کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس کام کے لئے حکومت ہند19ملین کو قرض لیا ہے جو 0.01فیصد سود شرح سے ادا کرنا ہے۔