عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بلند شہر میں بجرنگ دل والوں نے خود گائے کاٹی اور ایس ایچ او سبودھ کمار سنگھ کا قتل کیا۔ بی جے پی چاہتی تھی کہ مظفر نگر سے بھیانک فسادکرائے جس کے ذریعہ وہ 2019کے الیکشن کی راہ ہموار کرسکے ۔
سنجے سنگھ گائے کے متعلق بھی بی جے پی پر دوہرا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میگھالیہ اور گوا کے انتخابات میں جب بی جے پی جاتی ہے تو وہاں پر بیف کی سپلائی میں کمی آنے نہیں دینا کا وعدہ عوام سے کرتی ہے وہیں شمالی ہند یا دیگر ریاستوں میں جب جاتے ہیں تو وہ گائے کشی پر امتناع او ربیف کی سپلائی پر روک کی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے مملکتی وزیر داخلہ کرن ریجوجو کہتے ہیں کہ وہ بیف کھاتے ہیں مگر ان پر بی جے پی کوئی کاروائی نہیں کرتے ۔ سنجے سنگھ کا یہ بھی الزام ہے کہ بی جے پی کے ساڑھے چار سالہ دو ر اقتدار میں بیف کی برآمد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں