بلند شہر۔ یہاں کے سیانا قصبے میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کے قتل اور اس دوران ہوئے تشدد میں دو اور مفرور ملزمین کوپولیس نے گرفتار کیاہے۔
ان کی پہچان وائیرل ویڈیو کی بنیاد پر بھگوان پور کے ساکن سچن عروف کوبرا کے علاوہ چنگورتی کے ساکن جانی کو کے حیثیت سے ہوئی ۔
پولیس اس معاملے میں اب تک 20ملزمین کو جیل بھیج چکی ہے۔ادھر گاؤ کشی معاملے میں فرار بتائے جانے والے تین ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے ایک جیپسی‘ کلہاڑی‘ چاقو اور لائنس کی پستول برآمد کی گئی ۔
ان کی پہچان ندیم ‘ رائیس و کالا قریشی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا الزام ہے کہ ان ہی لوگوں نے یکم ڈسمبر کے مبینہ طور پر نیا گاؤں میں گاؤکشی کو انجام دیاتھا اور تبھی سے فرار تھے۔
ان ہی لوگوں نے مہاؤ گاؤں کے کھیتوں میں گاؤکشی کے بعد اس کے باقیات پھینک دئے تھے۔