رائے بریلی:چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ انہو ں نے یوپی میں رمضان اور دیوالی کے دوران برقی سربراہی میں تعصب برتنے کا جو دعویٰ کیا ہے اگر اس میں ذرا بھی سچائی ہوتو وہ گنگا میاں کی قسم کھائیں۔
Aap (PM) Ganga maiyya ko bohot maante ho, Ganga ki kasam khao aur bolo SP 24 ghante Banaras mein bijli de rahi hai ya nahin?: Akhilesh Yadav pic.twitter.com/MTcK2Q0yIL
— ANI UP (@ANINewsUP) February 20, 2017
وہ ضلع رائے بریلی کے ایک اسمبلی حلقہ اونچا ہار میں ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے۔انہو ں نے تیقن دیا کہ وارانسی کے لئے چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے۔
Ek gadhe ka vigyapan aata hai, main iss sadi ke sabse bade mahanayak se kahunge ke ab aap Gujarat ke gadhon ka prachar mat kariye: UP CM pic.twitter.com/Rv4HiiV7Ic
— ANI UP (@ANINewsUP) February 20, 2017
اکھیلیش یادو نے وزیراعظم مودی سے کہاکہ ’’ کھاؤ گنگا میا کی قسم کہ سماج وادی سرکار نے وارانسی میں چوبیس گھنٹے بجلی نہیں سربراہ کی‘‘۔
فتح پور کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے یہ تبصرہ کیاتھا کہ اگر رمضان میں بجلی سربراہ کی جاتی ہے تو دیوالی میں کی جانی چاہئے او رکہاتھا کہ ہولی کے موقع پر بجلی دی جاتی ہے تو عید کے موقع پر بلاتعصب دی جانی چاہئے۔
جس کے جواب میں سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہاکہ گجرات کے گدھے اشتہارات حاصل کرنے لگیں گے تو کیاہوگا۔