ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے آج ایک ایسا کام کیا جس سے سب حیرت زدہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی ایک فین ۱۳؍ سالہ سمیہ نامی ایک لڑکی سے ملاقات کی جو جگر کے عارضہ میں مبتلا تھی ۔ سمیہ کی خواہش تھی کہ وہ شردھا کپور سے ملاقات کریں ۔ یہ خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ شردھا کپور تک پہنچی ۔ شردھا کپورنے اس لڑکی کی خواہش پوری کرنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال پہنچی ۔
بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’’ میں آج سمیہ سے مل کر بہت خوش ہوئی ہوں۔ سمیہ بہت ہی اچھی چھوٹی سے پری ہے۔ میں اس کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ کیتو برائے مہربانی مجھے یہ بتائیں کہ میں اس کے علاج میں کس طرح کی مدد کرسکتی ہوں اور میں آپ سبھی کو اس کام کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ شردھا کپور بالی ووڈ کامیڈین شکتی کپور کی لڑکی ہے ۔
I’m so so happy that I was able to go & meet Summaya today. She’s such a precious little angel. Praying for her recovery. @ketto please let me know how I can help with her treatment & all the best with all the work you guys are doing ❤️ pic.twitter.com/wmFIU47YQs
— Shraddha (@ShraddhaKapoor) January 29, 2019