برطانیہ کی مشترکہ پارلیمنٹ نے سلمان خان کو دیا اعزاز

لندن۔ برطانیہ کے مشترکہ پارلیمنٹ نے بالی سوپر اسٹار سلمان خان کو گلوبال ڈایورسٹی ایوارڈ سے نوازا۔جمعہ کے روز سلمان خان ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے مشترکہ ایوان میں موجود تھے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=1&v=T0nglxiCNts

طویل مدت سے برٹش پارلیمنٹ کے منتخب ایشیاء ممبر آف پارلیمنٹ کیتھ ویز کے ہاتھوں سلمان خان کو مذکورہ ایوارڈپیش کیاگیا۔ویز نے کہاکہ ’’ گلوبال ڈایورسٹی ایوارڈدنیا بھر میں اجتہاد کو فروغ دینے کاکام کرنے والوں کو پیش کیاجاتا ہے اور سلمان ان میں سے ایک ہیں‘‘۔

ویزنے پرزور انداز میں کہاکہ سلمان کو نہ صرف’’ انڈین اور ورلڈ سنیماکو صرف میگا اسٹار ہونے کی وجہہ سے نہیں بلکہ وہ بہت بے شمار انسانی ہمدردی کے کام کرتے ہیں ‘‘ اور اس کے وجہہ سے انہیں یہ ایوارڈ پیش کیاگیا ہے۔

سلمان خان کو ہیومن بینگ این جی او. بھی چلاتے ہیں نے کہاکہ’’اس اعزاز کے لئے شکریہ ‘ میرے والد نے میرے تئیں اس طرح کا کوئی گمان بھی نہیں کیاتھا۔

مگر آپ لوگوں نے جو اعزاز مجھے بخشا ہے اس کے لئے آپ تمام کا بے حد شکریہ‘‘۔مذکورہ اداکار برطانیہ میں ڈبنگ کے ٹور پر ہے‘ وہ تقریبا ایک دہے کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں۔برہمنگم میں ہفتہ کے روز اور لندن کے02اریرینہ میں اتوار کے روز فلم کی شوٹنگ ہے‘ اس فلم میں سوناکشی سنہا اور جیکلین فرنانڈیز‘پربھودیوا‘ سوراج پنچولی اور بادشاہ نے بھی کام کیاہے۔