میکسیکو سٹی26جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل جنوب مغرب میں واقع مناس گورائس صوبے میں ایک ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث 50 1افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔جمعہ کو ببومادنہو کے میونسپلٹی علاقے میں باندھ ٹوٹنے کے بعد علاقے میں سیلاب آگیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ڈیم ٹوٹنے سے 50افراد ہلاک ہوگئے لیکن انتظامیہ کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد نو ہے ۔جمعہ کی رات جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیم کے مالک ویلے کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق تباہی سے متاثرہ علاقے میں باندھ ٹوٹنے کے وقت 427 افراد موجود تھے ۔ ان میں سے 279 کو بچالیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق، ڈیم ٹوٹنے کے بعد سے علاقے میں رہنے والے 2000 افراد کی بجلی کی فراہمی میں رخنہ پڑا ہے ۔ تقریبا 100 فائر بریگیڈ اہلکار اور ہیلی کاپٹر بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔قبل ازیں مقامی اخبار ہوج ایم ڈیا کے مطابق، بومادنہو کے میونسپلٹی کے میئر اوی مار ڈی میلو نے کہا ہے کہ اس حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں حالات بہت تیزی سے بدل رہے ہیں اس لئے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بوما دنہو کے میونسپلٹی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کے بعدکم از کم 200 افراد غائب ہیں۔اس سانحہ کے بعدارجنٹائنا، چلی، کولمبیا اور وینزوئیلا سمیت کئی لاطینی امریکی ممالک نے ، برازیل میں ہونے والے اس حادثے پر ہمدردی کا اظہار کیا۔