بجنور کا واقعہ ۔بی جے پی لیڈرکے بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل۔ گولیوں سے وار 

بجنور۔ اترپردیش کے ضلع بجنور میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے وویک کمار نے ہفتہ کے روز اپنی ماں کو گولیوں سے چھننے کر موت کے گھاٹ کے اتاردیا۔واردات انجام دینے کے بعد وویک فرار ہوگیاتھاجس کو بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم وویک ہندویوا واہانی کا بلاک صدر ہے۔

پولیس کے مطابق وویک کی شادی مارچ12کو بجنور میں ہوئی تھی۔ اسی دوران کسی ایک بات کو لے کر ماں او ربیٹے کے درمیان میں ان بن ہوگئی تھی۔

تنازع اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ملزم وویک نے اپنے والد کی لائنس یافتہ ریوالور سے ماں سمن(55)کو ایک بعد دیگر کئی گولیاں ماریں جس کی وجہہ سے سمن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔مقام واقعہ سے پولیس کو استعمال کی ہوئی بندوق کی چھ گولیاں برآمد ہوئی۔

اس بات کی بھی خبر ہے وویک اپنی شادی سے خوش نہیں تھا‘ گھر والوں کے دباؤ میں اس کی شادی ہوئی جس کی وجہہ سے شادی کے بعد سے گھر میں تناؤ کاماحول تھا ۔

پولیس کے مطابق وویک کے والد نریش کمار بی جے پی کے لیڈر ہیں۔نریش کمار فی الحال بجنور کے ہلدور اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی لیڈر اوم کمار کے پی آر او کی حیثیت سے کام کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ ہلدور گنا سوسائٹی کے چیرمن بھی ہیں۔

ہلدور کے تھانہ انچارج شیو کمار کا کہنا ہے جس ہتھیار سے سومن کا قتل کیاگیاہے اس کالائسنس وویک کے والد نریش کمار کے نام پر جاری کیاگیا ہے