ممبئی۔اپنی اداکاری کے ذریعہ کئی لوگوں کا دل جیتنے والے او ر بالی ووڈ کے افسانوی اداکار ششی کپور نہیں رہے۔ششی کپور کا 79سال کی عمر میں انتقال ہوگیا
۔ششی کپور جنھوں نے 175سے زیادہ فلموں میں کام کیاہے کا شمار ہندوستانی سنیما میں اسکرین پر پیار محبت کے مناظر پیش کرنے والے پہلا اداکاروں میں ہوتا ہے۔
طویل علالت کے بعد ششی کپور نے دم توڑ دیا۔رومانٹک ہندی فلموں کو ششی کپور نے ایک نئی جہد دی تھی ۔پرتھوی راج کپور کے بیٹوں میں سے ایک ششی کپور تھے۔