نئی دہلی۔ جمعہ کے روز لوک سبھا میں اپنی دوگھنٹے طویل تقریر میں وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے رافائیل معاہدے کا مضبوطی سے بچاؤ کیا‘ راہول گاندھی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بافورس اسکیم کانگریس کی ناکامی کا سبب بنا اور رافائیل کنٹراکٹ نریندر مودی کے ان کے دفتر میں واپسی میں مدد کرے گا۔
رافائیل معاہدے پر بحث میں اپنے جواب کے دوران ستیارامن نے مودی حکومت کی جانب سے کی گئی بات چیت کے برعکس یوپی اے کی شفافیت کا تقابل کیااور پوچھا کہ کیوں یوپی اے نے کنٹراکٹ کو پورا نہیں کیا‘ انہو ں نے تجویز کے طور پر کہاکہ کیونکہ’’ کچھ‘‘ ادا نہیں کیاگیا اور کہاکہ ’’ مذکورہ ( کانگریس ) کو پیسے نہیں ملے‘‘۔
منسٹرنے کہاکہ مودی حکومت نے ’’ دفاعی معاملہ کیا‘‘ تھا وہیں کانگریس نے ’’ دفاعی معاملے‘‘ میں مداخلت کا استعمال کیاتھا۔ انہوں نے 126ہوائی جہازوں پر معاملے کے روکنے کے الزامات کی مدافعت کی اور کہاکہ ہوائی جہازوں کی خریدی پوری نہیں ہوئی تھی اور ’’کوئی معاہدہ نہیں ہوا‘‘ اس کے لئے کانگریس قصوور وار ہے‘ جب انہو ں نے معاہدے پورا نہیں تو این ڈی اے کی ڈیل سے کس طرح بہتر ہوگا۔
منسٹر نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ رافائیل کنٹراکٹ پر لگائے جانے والے الزامات ایچ اے ایل سے چھینے گئے ہیں جو درست نہیں ہیں اور کہاکہ یہ اپوزیشن پارٹی کاکام ہے کہ وہ جواب دیں کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تب ڈیفنس پی ایس یو کی شروعات میں پرٹوکشن کیوں نہیں کیاگیا۔
جس طرح وزیراعظم مودی راہول گاندھی کے ساتھ ’’نام دار‘‘ بمقابلہ ’’ کام دار‘‘ کا حوالہ دیتے ہیں سیتارامن نے کہاکہ’’ ہم کوئی اعلی شان پس منظر سے نہیں ائے ہیں‘ ہم نے اعزاز کمایا ہے‘ اور کام سے آگے ائے ہیں‘ ہمارے اعزاز کو آپ اس طرح تباہ نہیں کرسکتے‘‘۔