نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے رام جاز کالج میں پر تشدد جھڑپوں کے بعدلیڈی سری رام کالج کی طالبہ نے جوکارگل شہید جوان کی بیٹی ہے ‘ سوشیل میڈیا پر ’’ میں اے بی وی پی سے خوفزدہ نہیں ہوں‘‘مہم شروع کی ہے او ریہ تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے
۔کیپٹن مندیب سنگھ کی بیٹی گر مہر کور نے فیس بک پروفائل تصوئیر بدل دی جس میں وہ پلے کارڈ تھامے ہوئے
اور اس پر تحریر ہے ’’ میں دہلی یونیورسٹی کی طالبہ ہوں‘ میں اے بی وی پی سے خوفزدہ نہیں ہوں‘ میں تنہا نہیں ہوں‘ ہندوستا ن کا ہر طالب علم میرے ساتھ ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ اے بی وی پی کا بے قصور طلباء پر ظالمانہ حملہ انتہائی پریشان کن ہے۔