اے ایس ائی کے امتناع کو نظر انداز کرتے ہوئے تاج کے احاطے میں مسلمان ادا کررہے ہیں نماز

اگرہ۔ارکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے متنازعہ امتناعی احکامات کے باوجود تاج محل انتظامی کمیٹی( ڈی ایم ائی سی) نے منگل کے روز تاج محل کامپلکس کے احاطے میں واقعہ مسجد کے اندر منگل کے روز نماز ادا کی ہے۔تاہم نماز سے قبل نمازیوں نے ’ وضو خانہ‘ کی صفائی خود ہی کرلی ‘ جبکہ وہ مقفل تھی اور کمیٹی نے پینے کے پانی سے اصاف کی نماز ادا کی ہے۔

ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے ٹی ایم ائی سی کے صدر سید ابراہیم حسین زیدی نے کہاکہ اے ایس ائی کے ورکرس نے انہیں روکنے کی مدد کی ‘ مگر جب وہ احتجاج کرتے ہوئے ان کے عہدیداروں کو طلب کرنے کی بات کرتے تو وہ واپس چلے گئے۔

امام سید صادق علی جو نسل درنسل یہاں مسجد میں صدیوں سے نماز پڑھا رہے ہیں اور جمعہ کے علاوہ عام دنوں میں یہاں پر اے ایس ائی کی جانب سے امتناع کے باوجود نماز کا اہتمام کیاہے۔ زید نے کہاکہ ’’پچھلے چار سوسالوں سے جاری نماز کو ہم جاری رکھیں گے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کوئی بھی محکمہ یا قانون ہمیںیہاں پر نماز ادا کرنے سے نہیں روک سکتا کیونکہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے۔واقعہ پر تبصرے کے لئے اے ایس ائی کے سپریڈنٹ ارکیالوجسٹ( اگرہ سرکل) وسنت کمار ساورانکر سے ربط قائم کیاگیا تو انہو ں نے بات کرنے سے صاف طور پر انکار کردیا۔