اے ائی ایم ائی ایم کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کے گھر پر ہوئی گن فائیرنگ

حیدرآباد۔ مجلس کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے گھر پر ہوئی فائرینگ کی آواز سے شہر کے بنجارہ ہلزروڈ نمبر 12پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔

فائیرنگ کی آواز سننے کے بعد مقامی لوگوں نے بنجارہ ہلز پولیس کو واقعہ کی جانکاری دی جس کے بعد فائیرنگ کے متعلق جانکاری کے لئے پولیس وہاں پر پہنچی۔

تاہم پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے ‘ اکبر اویسی کے گھر میں متعین سکیورٹی گارڈ کی بندوق کی بندوق غلطی سے چل گئی ہے۔

سکیورٹی گارڈ کی بندوق سے نکالی گولی سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔

اس با ت کا سب کو علم ہے کہ سال 2011میں جب اکبر اویسی پر چاقوؤں سے حملہ کیاگیا تھا اس کے بعد ہی انہوں نے اپنی ریوالور سے فائیرنگ کی تھی۔۔