نئی دہلی: مسلم رائے دہندوں نے اسدالدین اویسی کی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ( اے ائی ایم ائی ایم)کو ایک بار پھر دھتکاردیا ہے۔
اے ائی ایم ائی ایم پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن( ایم سی ڈی) کی 50سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کیاتھامگر وہ مسلم اکثریت والے حلقوں سے بھی اپنا اکاونٹ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔توقع کی جارہی تھی کہ پارٹی مسلم اکثریت والوں علاقوں سے ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایک اہم رول ادا کریگی مگر پارٹی کو توہین آمیز شکست کا منھ دیکھنا پڑا
۔قبل ازیں اے ائی ایم ائی ایم کے ترجمان عرفان اللہ خان نے کہاکہ’’ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام272سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کریں گے‘ مگرجب ہم نے سروے کرایا اور ہمیں اس بات کا پتہ چلاکہ ہمارا50سیٹوں پر مضبوط موقف ہے۔
جس کے بعد ہم نے فیصلہ لیا کہ ہم ان 50سیٹوں پر مقابلہ کریں گے‘‘۔چہارشنبہ کے روز پیش ائے نتائج میں بی جے پی پارٹی نے راجدھانی دہلی کے تمام کارپوریشن پر اپنا قبضہ جمالیا اور272کے منجملہ 184سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ عآپ نے 46او رکانگریس پارٹی 30سیٹوں پر ہی کامیاب ہوسکی۔