مدھیہ پردیش میں جوں رائے دہی کی تاریخ قریب آرہی ہے ‘ ویسے ویسے ریاست کی انتخابی سرگرمیوں میں شدت آرہی ہے۔رائے دہی سے قبل انتخابی عملے نے یہاں پر استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کی جانچ کرنے کی غرض سے تجربے کے طور پراستعمال کئے جانے والے وی وی پیڈ مشین کی بھی جانچ کی ۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق استعمال ہونے والے وی وی پیڈمشین سے ای وی ایم کا کوئی بھی بٹن دبانے پر بی جے پی کے نام پر چی نکل رہی ہے۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد مدھیہ پردیش کے بھنڈ کلکٹرکو برطرف کردیاگیاہے اور اس کے علاوہ انیس عہدیداروں کو بھی برطر ف کردیاگیا۔
اس سے قبل عام آدمی پارٹی او رسماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے ملک میں کہیں پر بھی الیکشن ہو وہاں پر ای وی ایم کے بجائے بیالٹ پیپر کے استعمال کا مطالبہ کیاگیا۔
ارویندر کجریوال چیف منسٹر دہلی اور عاپ سربراہ نے ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پر پھر ایک مرتبہ بحث چھیڑ دی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس قائدین ڈگ وجئے سنگھ نے بھی ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی بات کہی ہے۔