گوپیشوار:آج جوشی مت کے ایک گردوارہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندار مثال پیش کی اور عیدالاضحی کے موقع پر مسلمانوں کو نماز ادا کرنے کے لئے جگہ فراہم کی گئی۔
ہیمکنڈ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار سیوا سنگھ نے کہاکہ’’ جوشی مت میں بھاری بارش کی وجہہ سے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر کھلے میدان میں نماز ادا کرنے میں دشواریاں پیش آرہی تھی لہذا ہم نے گردوارہ کی جگہ نماز کی ادائی کے لئے پیش کش کی‘‘۔
صبح 9سے 10کے درمیان میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں نے عید الاضحی کے لئے گردوارہ میں نماز ادا کی۔انہوں نے کہاکہ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے تمام مصلیوں کے لئے اسناک کا بھی انتظام کیاگیا تھا۔ مقامی انتظامیہ نے بھی تمام انتظامات میں مدد کا ہاتھ بڑھایا۔
ایچ جی پی ایس سربراہ نے کہاکہ ان لوگوں سے سابق کی طرح مسلمان بھائیو ں کو عید کی نماز ادائی کے لئے جگہ فراہم کی ہے۔ جوشی مت بدریناتھ اور سکھوں کی مشہور مقدس جگہ ہیمکمنڈ صاحب کے راستے میں ہے۔