نہرو یاد گار میوزیم کی ہرٹیج عمارت کے قریب ہوگا مذکورہ میوزیم ‘ جس کو 271کروڑ کی لاگت سے مرکزی حکومت تعمیر کررہی ہے
نئی دہلی۔وزرائے اعظم کا میوزیم تین مورتی کامپلکس کے بعد ایک سال میں تیار ہوجائے گی جس میں ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کی زندگی اور معیاد کی تفصیلات رکھی جائیں گے ‘ اس میں نریندر مودی بھی شامل رہیں گے‘ اس بات کاتذکرہ مرکزی کلچرل منسٹر مہیش شرما نے پیر کے روز کیا
۔نہرو یاد گار میوزیم کی ہرٹیج عمارت کے قریب ہوگا مذکورہ میوزیم ‘ جس کو 271کروڑ کی لاگت سے مرکزی حکومت تعمیر کررہی ہے۔شرما نے کہاکہ ’’ تین مورتی اسٹیٹ کی مجموعی اراضی25.5ایکڑ پر مشتمل ہے‘ جس میں سے نہرو میموریل میوزیم چھوٹے حصہ پر قائم کیاگیا ہے۔
پھر فیصلہ کیاگیا کہ ماباقی سرکاری زمین پر مذکورہ میوزیم تیار کیاجائے گا‘‘۔ اس ضمن میں پیر کے روز’’ بھومی پوجا‘‘ بھی وہاں پر ہوئی۔
شرما کے علاوہ یونین اربن ڈیولپمنٹ منسٹر ہردیپ پوری‘ ڈائرکٹر نہرو میموریل میوزیم او رلائبریری شکتی سنہا اور این ایم ایم ایل ایکزیکٹیو کونسل رکن سواپن داس گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے