جئے پور : خود کو بابا بتانے والے سوامی شیلندر پھلاہاری مہاراج عرف پھلاری بابا کو ۲۱؍ سالہ خاتون کو عصمت ریزی معاملہ میں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ۔اس کے علاوہ انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ راجستھان ریاست سے تعلق رکھنے والے پھلاری بابا پر چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں رہنے والی۲۱ ؍ سالہ خاتون نے پھلاری بابا پر عصمت دری کاالزام عائد کیاتھا ۔اور اس سلسلہ میں ایڈیشنل ضلع او رسیشن جج راجندر شرما کی عدالت میں دونوں فریقوں کے درمیان بحث مکمل ہوئی ۔
عدالت نے بابا کے خلاف دفعہ 376ایف کے تحت عمر قیدکی سزا اور دفعہ 506کے تحت ایک سال کی قید کی سزا سنائی ۔ متاثرہ خاتون نے پھلاری بابا کے پر عصمت دری کاالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی شاگردہ تھی او ررکشا بندھن کے موقع پر اپنی زندگی کی پہلی کمائی اپنے گرو بابا کوتحفہ دینے کیلئے ان کے پاس الوار آئی تھی ۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ مہاراج نے انہیں اپنے کمرہ میں بلایا او رکھانے کیلئے پرساد دیا ۔
پرساد کھانے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اوراسی کا فائدہ اٹھا کر بابا نے عصمت ریزی کی ۔متاثرہ نے مزید کہا کہ اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے بعد وبہت گھبراگئی تھی اس لئے کافی وقت تک پولیس سے شکایت کرنے کا ہمت نہیں ہوئی ۔لیکن جب بابا رام رحیم کوسزا ہوئی تو وہ کسی طرح ہمت کر کے اس نے بلاس پور میں پھلاہاری مہاراج کے خلاف کیس درج کروائی ۔ آج ا ن کی یہ محنت رنگ لائی اور بلاتکاری بابا کوایک لاکھ جرمانہ کے ساتھ ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔