احمد آباد: نریندر مودی اپنی اہلیہ سے تقریبا 43سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں اس کے باوجود 64سالہ جشودھا بین کو یقین ہے کہ مودی کے دل میں ا ن کے لئے جگہ ہے۔
مودی صرف ایک بار انہیں آواز دیں تو ان کے پاس جانے کے لئے تیار ہیں۔ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد وہ پہلی مرتبہ ممبئی ائی تھیں جہاں انہو ں نے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
اس سے پہلے 80کے دہے میں جشودھا بین نے یہاں کادورہ کیاتھالیکن اب کے حالات میں کافی فرق ہے۔ اس وقت وہ سکیورٹی حصار میں ہیں لیکن انہیں خاتون اول کہلانا پسند ہے۔
نریندرمودی سے 1968میں ان سے شادی ہوئی او رین سال بعد انہوں نے مودی کاگھر چھوڑ دیااور درس وتدریس کا پیشہ اختیار کرلیا۔
انہیں ازدواجی زندگی میں ناکامی کا کوئی افسوس نہیں کیونکہ ان کے شوہر مودی ملک کی خدمت کررہے ہیں۔