ایونکا ٹرمپ نے ناسا کی سیر کی ،خلاء بازوں سے خوشگوار بات چیت

ہوسٹن 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ نے امریکی خلائی ادارہ ناسا کی سیر کرتے ہوئے مختلف خلائی مشن سے واقفیت حاصل کی۔ انھوں نے ناسا میں موجود خلاء بازوں سے بات چیت کی اور خوشگوار موڈ میں ان سے تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایونکا ٹرمپ نے ناسا کی سیر کرتے ہوئے خلاء باز بننے کی اپنی دیرینہ خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ایونکا ٹرمپ اس وقت امریکی صدر کی مشیر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں لیکن وہ معاوضہ کے بغیر ہی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔