ایودھیا( اترپردیش)۔بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ونئے کٹیار نے یہ کہتے ہوئے ایک نیاتنازع کھڑا کردیا ہے کہ ’’ رام جنم بھومی‘‘ ہندوسماج سے ایک اور قربانی چاہتی ہے۔
کٹیار نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں مانتا ہوں کہ رام جنم بھومی ایک او رقربانی مانگ رہی ہے اور مذکورہ ہندو سماج کو اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
جس طرح ملائم سنگھ یادو نے1992ڈسمبر 6کے روز گولی مار کر ہمارے کئی لوگوں کو ہلاک کردیاتھا اسی طرح کا ایک او رانقلاب ہندو سماج سے ضروری ہے اور ہندوؤں کو شہادت کے لئے تیار رہنا پڑے گا‘‘۔
کٹیار بابری مسجد کی شہادت کے روز پیش ائے واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے جس میں6ڈسمبر1992کے روز سابق سماج وادی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ہندو کارسیوکوں پر فائیرنگ کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں لو گ مارے بھی گئے تھے
۔ہزاروں لوگوں نے مل کر مسجد کو شہید کیاتھا اور اسکے نتیجے میں ہونے والے فسادات میں دوہزار ک قریب لوگ مار ے بھی گئے تھے۔بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازع صدیو ں پرانا ہے جس کے سبب ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں نااتفاقیاں پیدا ہوتی رہی ہیں۔
اس کیس کی سنوائی سپریم کورٹ میں جاری ہے اور بحث پر آخری سنوائی کا آغاز فبروری 8سے ہونے والا ہے۔
سیاست ویب ٹیم کی پیشکش