نئی دہلی۔بابری مسجد رام جنم بھومی اراضی تنازع معاملے کی سنوائی کے دوران عدالت نے مسلم فریق کے وکیل راجیو دھون کے اس بیان کا غیر ضرری قراریا جس میں انہو ں نے ہند وطالبان لفظ کا استعمال کیاتھا۔
مسلم فریق کی جانب سے حاضر ہوئے وکیل راجیودھون نے 13جولائی کے روز سنوائی کے دوران کہاتھا کہ بابری مسجد کو ہندو طالبان نے توڑ دیا ۔
سپریم کورٹ کے تبصرے کے بعد بھی راجیو دھون نے کہاکہ وہ اپنی دلیل پر اب بھی قائم ہیں۔
اسی دوران دوسری فریق کے وکیل نے راجیو دھون کی ہندو طالبان والی دلیل پر شدید ناراضگی ظاہر کی اس کے بعد عدالت میں زوردار بحث شروع ہوئی۔
سپریم کورٹ نے معاملے کو دستور بنچ کے حوالے کرنے کے فیصلے کو محفوظ رکھ لیاہے۔