نئی دہلی:این ڈی ٹی وی انڈیاکے بعد حکومت نے آسام کے نیوز چیانل پر بھی اعلی سطحی پیانل کی سفارشات کے پیش نظر متعدد مرتبہ پروگرام گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیتے ہوئے ایک روز پر امتناع عائد کردیا۔
ائی اینڈ بی وزارت نے 2نومبر کو احکامات جاری کئے جس میں ’’ نیوز ٹائمس آسام پر 9نومبر کو ایک روزکے لئے امتناع عائد کیاگیا ہے۔چیانل پر الزام ہے کہ نیوز کی اشاعت کے موقع پر ایک گھر یلو ملازمہ ایک نابالغ کو بے تحاشہ زدکوب کرنے کے واقعہ کی پیش کش کے موقع پر مذکورہ متاثرہ کے چہرے کو چھپایاجاناتھا مگر چیانل نے ایسا نہیں کیا۔
نشریات میں پایا گیا کہ چیانل نے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے صحیح مگر قواعد وخلا ف ورزی کو بلائے طاق رکھ کر واقعہ کو نشر کیاجس کے متعلق اکٹوبر2013میں چیانل کو ایک نوٹس بھی جاری کی گئی تھی۔چیانل کے تاثرات سننے کے بعد وزراتی کمیٹی نے جو اس معاملے کی نشاندہی کررہی ہے نے چیانل پر ایک روز کے امتناع کے احکامات جاری کردئے۔ا
حکامات کے مطابق دیگر چینالوں پر مذکورہ واقعہ کی نشریات میں یکسانیت کے پیش نظر ان کے خلاف صرف ورننگ جاری کی گئی جس پر دوبارہ تحقیقات کرتے ہوئے کمیٹی نے تمام حالات کا جائزہ لیا اور چیانل پر دوبارہ ایک دن کے امتناع کے احکامات جاری کئے۔
ایک او رواقعہ میں خواتین کے متعلق کی گئی بیہود ہ فقروں کے پیش چینانل پر ہتک عزت کا ایک او رمقدمہ بھی دائرکیاگیا ہے جس پر ائی ایم سی نے دوبارہ اس قسم کی غلطی کے گریز کا انتباہ دیتے ہوئے معذرت خواہی کے طور پر اسکورلینگ نشر کرنے کی بھی چیانل کو ہدایت دی‘ اور ایک روز کا امتناع عائد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
کیبل ٹی وی نٹ ورک ایکٹ کے تحت منسٹری نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’ نیوزٹائم آسام ‘‘ پر 9نومبر کے ایک بجے سے 10نومبر ایک بجے تک کسی بھی پلیٹ فارم پر پورے ملک میں ایک دن کے امتناع عائدکیاگیاہے‘‘۔این ڈی ٹی وی پر بھی پٹھان کورٹ حملے کے متعلق ممنوعہ مواد نشر کرنے پر ان ہی تاریخوں میں امتناع عائد کیاگیاہے۔