این ڈی اے میں گھر واپسی: نتیش کمار بہار کے نئے چیف منسٹر‘ سوشیل مودی ان کے نائب

پٹنہ:جنتا دل ( یونائٹیڈ) صدر نتیش کمار نے جمعرات کے بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) لیڈر سشیل مودی نے بھی اس موقع پر نائب وزیراعلی کے عہدے کے لئے حلف لیا۔راج بھون میں بہار کے گورنرکیسری ناتھ ترپاٹھی نے ان دونوں کو حلف دلایا۔یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ نتیش کمار نے بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ہے۔

کل رات کو بہار کے سیاسی حالات میں اس وقت بحران پیدا ہوگیا جب نتیش کمار نے چیف منسٹر کی کرسی کو چھوڑتے ہوئے گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیاتھا۔

درایں اثناء کمار کی سابق اتحادی پارٹی راشٹرا جنتا دل ( آر جے ڈی) نے کمار کی حلف برداری تقریب کے خلاف راج بھون تک مارچ نکالنے کے احتجاجی پروگرام کو احتیاطی تدابیر کے طور پر نافذ احکامات کی وجہہ سے منسوخ کردیا۔